ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ
شاہین آفریدی اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچاکر ٹی 20 بلاسٹ چھوڑگئے۔ٹی 20 بلاسٹ،انگلینڈ میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم ناٹنگھم شائر کو گروپ کے آخری میچ میں شاندار بائولنگ کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچادیا ہے۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ کو آخری 2 اوورز میں سے پہلےکیلئے اس وقت بلایا گیا،جب حریف ٹیم لیسٹر شائر کو جیت کیلئے 24 بالز پر صرف 32 رنز درکار تھے۔اتنے نازک موقع پر شاہین نے کفایتی گیند بازی کی ۔انہوں نے بہت کم رنز دیئے۔ان کی ٹیم سخت مقابلہ کے بعد 4 رنز سے جیت گئی۔ناکام ٹیم 168 رنزکے جواب میں 8 وکٹ پر 164 ہی اسکور کرسکی۔شاہین نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔اس کامیابی کے ساتھ ان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلین کرکٹرزسے ہاتھاپائی،بدسلوکی،ایم سی سی نے مانگی معافی لیکن معاملہ مزید آگے
شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ کے عین وقت پر لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا اور سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ
ٹی 20 بلاسٹ کی حسین یادیں۔سیزن کی یادوں کا زبردست مجموعہ۔آپ کی حمایت کا شکریہ ٹرینٹ برج۔ٹیم کے ارکان،کوچز،منیجمنٹ اورانتظامیہ کے تعاون اور دیکھ بھال کا بے حد شکریہ۔تمام مداحوں کیلئے بھی پیار،جنہوں نے بے پناہ حمایت کی۔
اس پر ناٹنگھم شائر کائونٹی نے لکھا کہ ایسے نہیں بلکہ ایسے کہ
اگلی مرتبہ ملنے تک کا شکریہ۔
شاہین شاہ کوارٹر فائنل مرحلے سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے اور فوری پاکستان پپہنچیں گے۔انہیں دورہ سری لنکا کیلئے اسکواڈ کے ساتھ تیاری کرنی ہے۔