کرک اگین رپورٹ
فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ہسپتال داخل ہیں،ان کی سرجری ہوئی ہے۔پیسر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ
آج اپینڈیکٹومی ہوا لیکن الحمدللہ بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈکپ میں گھٹنے کی تکلیف میں اس وقت مبتلاہوگئے تھے،جب پاکستان
انگلینڈ کے خلاف فائنل کی فتح سے چند قدم دور تھا۔نتیجہ میں پاکستان کوقیمت چکانی پڑی۔
شاہین کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انگلینڈ سیریز سے وہ باہر ہوچکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی نہ کھیل سکیں،انگلینڈ سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔