کراچی ،کرک اگین رپورٹ
شاہد آفریدی کا ضمیر عین ضرورت کے وقت جاگ اٹھا ،پولیس کے خلاف پہلا بیان۔
شاہد آفریدی کا ضمیر جاگ اٹھا ،پہلی بار کوئی ویڈیو دیکھ کر انہوں نے پولیس کے خلاف بیان داغ دیا۔
شاہد آفریدی نے ایکس پر لکھا ہے کہ کتنا بے حس ہے یہ قانون کا رکھوالا جو بچے کے سامنے اُسکی ماں کو تشدد کا نشانہ رہا پے ۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب اور معاشرہ اس وحشیانہ عمل کی اجازت نہیں دیتا۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کرنے کی بھی ضرورت ہے ورنہ صرف ڈگریاں شاید بہتر نوکری تو دلوا سکتی ہیں بہتر انسان نہیں بنا سکتیں۔
بچوں سے ساتھ ٹرین میں سوار خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں پیش آیا، جس میں کانسٹیبل میر حسن نے خاتون اور بچوں پر تشدد کیا۔
اعلامیے کے مطابق آئی جی ریلویز پولیس نے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی آئی جی ساؤتھ عبداللہ شیخ نے کانسٹیبل میر حسن کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔