| | | |

سسر کی پی سی بی پر چڑھائی ،داماد کی منتیں

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

سسر کی پی سی بی پر چڑھائی ،داماد کی منتیں

شاہد خان آفریدی کی کرکٹ بورڈ کو ڈانٹ ڈپٹ،داماد شاہین آفریدی کا معافی نامہ۔بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے اخراج کے خوف نے لیفٹ ہینڈ پیسر کی بولتی بند کردی ہے

کراچی میں سسر داماد کی 2 مخلتف زاویوں میں بات چیت کی ہے۔

سسر نے پی سی بی پر احکامات کی بارش کی اور الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کو آپس میں لڑواتا ہے۔میں یہ کہوں گا کہ وہ یہ سلسلہ بند کرے۔محسن نقوی نے 2،2 عہدے سنبھال رکھے۔ایسے کام نہیں چلتا،ایڈوائزرز کرکٹ بورڈ کو تباہ کردیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ پر بات کرنی چھوڑدی۔لوگ الٹ مطلب لیتے ہیں۔شاہین آفریدی کو ڈانٹ ڈپٹ کرتا ہوتا ہوں۔

ادھر شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں،بہت کچھ ہوگیا ہے۔ملک کیلئے حاضر ہوں۔مجھے نہیں علم کہ بنگلہ دیش سیریز کھیل سکوں گا یا نہیں۔شاہین کا انداز منت سماجت لئے تھا۔

گلوبل ٹی 20 لیگ کے معاہدے پر پی سی بی نے ان سمیت بابر اعظم کا این او سی جاری نہیں کیا۔اس کے بعد سے سناٹا ہے۔باقی دیگر معاملات بھی شاہین کی ڈسپلن ورزی پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *