مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
مبینہ صیہونی تصاویر پر شاہد آفریدی رد عمل دینے پر مجبور ہوگئے،موقف آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا اپنی مبینہ تصویر کے بارے میں موقف آگیا،کہتے ہیں کہ مانچسٹر کی گلی میں گھومتے ہوئے مجھے پرستار ملے اور انہوں نے سیلفی کی فرمائش کی تو میں نے ان کی خواہش کا احترام کیا۔اب وہ تصاویر یہودی لابی یا اسرائیلی بنا کر مجھے بدنام کرنے پر لگے ہیں۔
براہ کرم آپ ہر لوڈ کی گئی تصویر پر یقین نہ کریں۔فلسطین میں معصوم لوگوں کو اذیت میں مبتلا دیکھنا دل دہلادینے والا کام ہے۔ایسے ہی مانچسٹر سے شیئر کی گئی تصویر میرے ان کے موقف یا ظالم کے موقف کی حمایت نہیں کرتی۔
شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ میں پوری دنیا میں تصاویر بنواتا ہوں،یہ بھی ان میں سےا یک ہے۔میں جنگ کے خاتمہ کی دعا کرتا ہوں،میں امن کی بات کرتا ہوں۔میں آزادی کی بات کرتا ہوں۔