ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔شاہد آفریدی کا ویژن ناصر حسین سے کم تر نکلا،فخر کو نوٹس لیکن پی سی بی کمنٹیٹر کے آگے کیوں چپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ فخرزمان کو شوکاز نوٹس جاری۔شاہد آفریدی کا قد اتنا ہی۔ناصر حسین کا وزیژن سب پر بھاری پڑگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے اوپر کیا گیا ایک تبصرہ پسند نہیں آیا۔ملتان میں موجود انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پورے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس خرابی وبربادی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔اس کے خلاف ان سے کچھ نہیں ہونا۔کوئی پوچھے کہ جاکر ناصر حسین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرو۔اصل میں سچائی بیان کرنا بھی کسی کسی کا کام ہوسکتا ہے۔شاہد آفریدی کو کو لے لیں،انہوں نے بابر اعظم سمیت تمام پیسرز کو دوران سیریز ڈراپ کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔
فخرزمان کو شوکاز نوٹس کیوں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اندر جو کچھ گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہوا ہے۔اس کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کے اوپنر فخرزمان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور پی سی بی کو ہدف تنقید بنایا تھا۔نتیجہ میں کوڈ آف کنڈیکٹ کی شق لگا کر ان سے ایک ہفتہ میں جواب مانگا گیا ہے۔
سسر داماد کی بجائے پی سی بی کے حق میں
اب اسی پی سی بے فیصلوں کے دفاع کیلئے سابق قومی کرکٹر شاید آفریدی جو شاہین آفریدی کے سسر بھی ہیں۔انہوں نے اپنے داماد سمیت بابر اعظم کو دوران سیریز ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کاخیرمقدم کیا ہے اور ان کیلئے اسے بہتر قرار دیا ہے۔شاہدآفریدی کا یہ ویژن سامنے آیا ہے۔اب ایک ویژن اور سوچ سابق انگلش کپتان ناصر حسین کی بھی ہے۔انہوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مائیکل ایتھرٹن سے ہم کلام ہوتے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں جوکچھ ہورہا ہے۔اس کا ذمہ دار بابر اعظم،شاہین آفریدی یا نسیم شاہ نہیں۔اس کا بڑا اور بنیادی ذمہ دار خود پی سی بی ہے۔
ناصر حیسن پی سی بی پر بر پڑے
ناصر حسین کہتے ہیں کہ عدم استحکام۔اس سے قبل مکی آرتھر بھی یہ بول چکے۔یہ نہیں معلوم کہ اگلے لمحہ کیا ہوگا۔2 سالوں میں 27 سلیکٹرز بھرتی ہوئے۔آئے اور گئے۔ہاف درجن بار کپتان تبدیل ہوئے۔درجن کا چوتھائی حصہ چیئرمین پی سی بی تبدیلی کا ہے۔اتنی تبدیلیوں کے ساتھ دنیا کا کوئی ادارہ بھی نہیں چل سکتا۔پالیسی نہیں بن پاتی۔پاکستان کرکٹ کو جس انداز میں چلایا جارہا ہے،وہ اپنے پائوں پر کلہاڑی خود مارتے ہیں۔بابر اعظم کو دوران سیریز نکالنا غلط ہے۔ایک میچ پر ایسا نہیں ہوتا۔پوری سیریز دیتے،اس کے بعد انہیں عزت کے ساتھ راستہ دیتے۔بابر اعظم بہتر رویہ کے مستحق تھے۔
ناصر حسین کو شوکاز نوٹس کون دے گا
پاکستان کرکٹ میں یہی ہے۔فخرزمان کو دبایا جاسکتا ہے۔شاہد آفریدی ہوا دیکھ کر بولتے ہیں اور باقی چپ ہیں لیکن ناصرحسین جیسے افراد سچ بولتے ہیں۔ملتان میں بیٹھ کر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھورہے ہیں،ان کیلئے بھی کوئی شوکاز نوٹس ہے یا نہیں۔
بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر نئے محاذ سے پہلا فائر،فخرزمان نے پی سی بی کو کھری کھری سنادیں