لندن،کرک اگین رپورٹ
شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ میری سابقہ تصویر جن لوگوں کے ساتھ ہوئی،مجھے اس کا بعد میں علم ہوا۔مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔میں صرف فسلطین ہی نہیں کشمیر کیلئے بھی آواز بلند کرتا ہوں۔ابھی میرے گھر میں جھنڈے لگے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ چیرٹی کے کام اللہ کی رضا کیلئے ہوا کرتے ہیں۔اس پر تنقید مناسب نہیں ہے۔میرے والد کا علاج شوکت خانم میں ہوا۔وہ اب بھی دعائیں کرتے ہیں۔ہم بھی دعائیں کرتے ہیں،شوکت خانم ایک بہترین ادارہ ہے اور عظیم کام کررہا ہے۔
پاکستان ٹیم کے بارے میں کہا ہے کہ کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہئے۔محسن نقوی کی سرجری کا انتظار ہے۔بھارتی ٹیم نے کمال پرفارم کیا۔لیڈر کو دیکھ کر ہر کھلاڑی ویسا ہی ہوجاتا ہے۔