شکیب الحسن چنائی ٹیسٹ میں کچھ چباتے پکڑے گئے،وضاحت جاری کرنے پر مجبور
| | |

شکیب الحسن چنائی ٹیسٹ میں کچھ چباتے پکڑے گئے،وضاحت جاری کرنے پر مجبور

چنائی،کرک اگین رپورٹ۔شکیب الحسن چنائی ٹیسٹ میں کچھ چباتے پکڑے گئے،وضاحت جاری کرنے پر مجبور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے بیٹر شکیب الحسن بھارت کے خلاف بیٹنگ کے دوران ایک چیز چباتے ہوئے پکڑے گئے۔سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے شروع،شور پر وضاحت آگئی ہے۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن جمعہ کے روز چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار اپنی ٹیم کے ساتھ کریز لینے کے لئے باہر نکلے ، مہمان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن 36/4 پر  لڑکھڑا رہے تھے۔

بنگلہ دیش کے ساتھ کوہلی اور شرما بھی فلاپ،بھارت کا پلڑا بھاری

اننگ کے  آغاز میں وہ ہیلمٹ سے جڑا پٹا کاٹ رہے تھے جو لٹک رہا تھا۔لوگ حیران تھے کہ کیا یہ ہیلمٹ سے جڑا پٹا ہے یا گلے میں دھاگہ ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔بعد میں واضح ہوا کہ ہیلمٹ سیدھا رکھنے کیلئے شکیب یہ سب کررہے تھے۔شکیب نے سب سے زیادہ 32 رنزبنائے لیکن ان کی ٹیم صرف 149 رنزبناسکی اور پہلی باری میں227 رنزکا خسارہ اٹھانا پڑا۔بھارت نے 3 وکٹ پر 81 رنزکے ساتھ برتری 308 رنزکی کرلی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *