کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
بھارتی پیسر محمد شامی نے پاکستانی چینلز پر چلنے والی خبروں اور تبصروں پر سخت جواب دیا ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے حوالہ سے پاکستان کے سابق کرکٹرز سمیت تجزیہ نگار یہ سوالات اٹھارہے ہیں کہ کرکٹ ورلڈکپ شیڈول،میچزمقامات سب پلان کے تحت سیٹ کئے گئے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ گیندوں کا استعمال بھی مختلف ہورہا ہے۔پچز بھی اپنے مطلب کے ساتھ تیار کی جارہی ہیں۔ٹاس کے نتائج پر بھی سوالات ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ڈی آر ایس تیکنالوجی کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ساتھ میں ناقص امپائرنگ کو بھی ہدف کیا گیا ہے۔
ان سب پر بھارت کیلئے رواں ورلڈکپ میں سزیادہ وکٹیں لینے والے پیسر محمد شامی نے جلے بھنے انداز میں کہا ہے کہ شرم کرو۔آپ کی ٹیم سے کچھ ہونہیں رہا۔جدید کرکٹ سے پیچھے ہو۔آپ کا کرکٹ بورڈ اپنی ہی ٹیم،کپتان سے مطمئن نہیں ہے۔ایسے میں یہ سب ایک تماشا ہی ہے۔