کرک اگین ڈاٹ کام
تبریز شمسی نے بھارتیوں کو جوتا سونگھادیا،جنوبی افریقا سے شکست
گکیبرہا کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا، بارش نے سیریز کے دوسرے میچ کو متاثر کیا لیکن یہ کافی نہیں تھا کہ کھیل کو ختم کر دیا جاتا، جنوبی افریقہ نے بادل چھائے حالات میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
اس کے بعد پروٹیز نے 2 اوورز کے بعد بھارت کو 6/2 تک محدود کر دیا، دونوں بھارتی اوپنرز یشسوی جیسوال اور شبمن گل صفر پر گئے۔ تبھارت پھر بھی حالات بحال کرنے میں کامیاب رہا اور 19.3 اوورز میں 7/180 تک پہنچا تھا کہ پھر سے بارش شروع ہو گئی۔ سوریہ کمار یادو (36 گیندوں پر 56 رنز) اور رنکو سنگھ (39 پر 68*)، بھارت کے لیے ستارے تھے۔ایک موقع پر تبریز شمسی نے وکٹ حاصل کی اور جوتے سے بھارتی کیمپ کا نمبر ملا کر پوچھ لیا کہ کیسے ہیں۔
بارش رکنے کے بعد پروٹیز کو 15 اوورز میں جیتنے کے لئے 152رنز کا ہدف دیا گیا جسے وہ 7 گیندیں قبل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔