ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کا آغاز پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
انہوں نے از خود نام بتائے اور کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں یہ کھلاڑی کھیلیں گے۔صائم ایوب، عبداللہ شفیق،سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود۔ابرا احمد، محمد رضوان ، سلمان علی اغا،عامر جمال اور نسیم شاہ۔
اس کے بعد پریس کانفرسن میں سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ بین سٹوکس کی کوالٹی ہے ٹاپ آل راؤنڈر ہیں ۔انگلینڈ نے ان کے بغیر بھی کھیلا ہے ۔وہ ایک پر نہیں رہتے۔سری لنکا اگرچہ آخری ٹیسٹ جیتا۔لیکن پاکستان کی کنڈیشنرز مخلتف ہیں۔ہم اپنی سٹرینتھ پر فوکس رکھیں گے۔ہم جیتنے کی پوزیشن پر ہارجاتے ہیں ۔اس پر قابو کرنا ہوگا۔
اپنی الیون کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ملتان میں پہلا ٹیسٹ،انگلش کپتان اولی پوپ پریس کانفرنس میں کس بات پر پریشان
ٹیسٹ میچ کی حکمت عملی ایک دن کی نہیں ہوتی۔ہم جب 11 پلیئرز کا اعلان کرتے ہیں تو ہم بہت کچھ دیکھ رہے۔سلمان اور ابرار کے ساتھ سپن کو مدد ملے گی۔شاہین،نسیم اور عامر جمال کا پیس اٹیک اچھا رہےگا۔
ایک سوال کے جواب میں شان مسعود کہتے ہیں کہ ہم ملتان میں انگلینڈ کے خلاف پہلے بھی جیت کے قریب آکر ہارے تھے،اس کمزوری کو دور کریں گے۔یوں یہ بات کلیئر ہے کہ شان مسعود نے ایک تگڑی بائولنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔اچانک شان مسعود نے پریس کانفرنس چھوڑدی،صحافی کے سوال کو ادھورا چھوڑ گئے۔
انگلینڈ کی ملتان ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون،سٹوک پر فیصلہ جاری