کراچی۔کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہے ،جس کا آغاز آٹھ سے نو ماہ بعد ہونا ہے اور پہلی سیریز ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہے۔ اس چیمپئن شپ میں نمبر نائن پوزیشن پر اختتام کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اس وقت کپتان ہوں گے اور کیا ٹیم ایسی ہوگی ،اگرچہ اس پر کہنا قبل از وقت ہے لیکن سینیئر صحافی وحید خان نے نیشنل ٹی وی پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان مسعود پھر کپتان نہیں ہوں گے۔
اگلی سیریز میں محمد رضوان کپتانی کرتے نظر آئیں گے ۔انہوں نے شان مسعود کی کپتانی میں کافی خامیاں نکالیں ۔مثال کے طور پہ فیلڈ سیٹنگ کرنے کے لیے انہوں نے کہا کہ جس کا دل کرتا تھا وہ اپنی مرضی کر رہا تھا اور جیسے شان مسعود کی اتھارٹی نہیں ہے۔ اسی طرح ریویو لینے کے فیصلوں میں بھی۔ انہوں نے مثال دی آسٹریلیا کپتان پیٹ کمنز کی ۔کیا ان کے علاوہ کوئی اس طرح کی موومنٹ کر سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر کپتانوں کی بھی مثال دی اور کہا کہ شان مسعود کے کچھ فیصلے ایسے تھے جس سے لگا کہ گرپ ان کی نہیں ہے تو ایسی کنڈیشن میں پھر محمد رضوان آگے کپتانی کرتے نظر آئیں گے اور پاکستان کی پرفارمنس آپ کو بہتر سے بہتر ہوتی نظر ائے گی۔