ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود کی 1500 سے زائد دنوں کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری،2020 کے بعد جاکر کیریئر کی 5 ویں سنچری ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کرگئے۔شان مسعود کی 1500 سے زائد ایام کے بعد سنچری،لائف لائن مل گئی۔
پاکستانی کپتان شان مسعود کی فارم میں واپسی انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کردی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھانے کے وقفہ کے بعد انہوں نے اپنی تیز بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کیریئر کی 5 ویں،انگلینڈ کے خلاف پاکستان میں پہلی ،اوول آل دوسری سنچری بنائی ہے۔پاکستان نے 2020 کے دورہ انگلینڈ میں مانچسٹر میں انہوں نے 156 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی 2 قومی کرکٹرز کہاں غائب
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شان مسعود نے جب میدان میں قدم رکھا تو چوتھے اوور میں پاکستان ایک وکٹ پر 8 رنز تھا۔عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر انہوں نے تیز بیٹنگ کی اور 103 گیندوں پر 2 چھکوں اور 15چوکوں کی مددسے سنچری مکمل کی۔
شان مسعود کیلئے یہ سنچری لائف لائن بھی ہوسکتی ہے۔
ٹاس سے 50 منٹ قبل پچ پر کٹر پھیردیا گیا،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے مزید اپ ڈیٹ ساتھ
پاکستان نے 1 وکٹ پر 194 رنزبنالئے،شان مسعود 110 پر ہیں۔