گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ
چمکتی دھوپ،صاف آسمان،نیوزی لینڈ اور افغانستان ٹیمیں ہوٹل میں،پچ پر گڑھا کھود دیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ صاف آسمان،چمکتی دھوپ کے باوجود نیوزی لینڈ اور افغانستان کرکٹ ٹیمیں بھارتی شہر نئی دہلی کے قریب واقع گریٹر نوئیڈا کے اسٹیڈیم میں نہیں پہنچیں۔واحد ٹیسٹ میچ کا یہ دوسرا روز ہے۔
کل پہلا دن بھی خراب آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کیا گیا تھا۔آج صبح بھی یہی حالات تھے،اس لئے کہ رات کو بارش ہوئی لیکن دن چمک رہا ہے اور آئوٹ فیلڈ خراب ہے۔
منتظمین نے پچ کے اوپر گڑھا کھودا ہے اور مصنوعی گھاس لگاکر اسے تیار کیا جارہا ہے۔امپائرز نے 12 بجے دوپہر جائزہ لیا اور کوئی اعلان نہیں کیا۔،کیوی ٹیم مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو اسٹیڈیم پہنچی۔
افغانستان کھلاڑی جو گریٹر نوئیڈا کوس اپنا ہوم گرائونڈ قرار دے کر خوشیاں منارہے تھے۔اب یہاں کی سہولیات کے حوالہ سے شدید غصہ میں ہیں اور تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کا یہ واحد ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک شیڈول ہے۔
اگلی انسپیکشن دوپہر 3 بجے بھارتی وقت کے مطابق ہوگی