دبئی،کرک اگین رپورٹ
شاکنگ نیوز،مکی آرتھر اور بابر اعظم نے 6 ماہ قبل ٹیم کے ساتھ کیساظلم کردیا،حفیظ بتاتے بتاتے برہم ہوگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر وہیڈکوچ محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے فٹنس لیول کا کلچر 6 ماہ قبل اس وقت کے کپتان بابر اعظم اور ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ختم کرکے ٹیم تباہ کردی تھی اور اسی عرصہ میں ہم نے ایشیا کپ،ورلڈکپ اور دورہ آسٹریلیا کھیلا،بری طرح ہارگئے۔
نجی چینل پر سابق کپتان وسیم اکرم،مصباح الحق اور اظہر علی کی موجودگی میں انہوں نے آن ایئر بتایا کہ یہ شاکنگ نیوز ہے،اس لئے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل جب میں نے چارج سنبھالا تو میں نے وہاں ٹیسٹ سیریز سے قبل پوچھا کہ سب کو میدان میں لائو اور مجھے بتائو کہ فٹنس لیول کیا ہے اور اس کا ظابطہ کیا رکھاگیا ہے تو مجھے متعلقہ بندے نے کہا کہ اس کو چھوڑیں،کیونکہ یہ تو 6 ماہ سے بند ہے،میں حیران رہ گیا اور وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ 6 ماہ قبل مکی آرتھر اور کپتان بابر اعظم نے ہیڈ کوچ بریڈ برن کے ساتھ مل کر یہ ختم کردیا تھا اور کہا تھا کہ اب فٹنس ہمارا ایشو نہیں ہے۔
حفیظ کہتے ہیں کہ کرکٹ میں یہ کتنا اہم ہے،اس سے کون کیسے انکار کرسکتا ہے۔اس میں جسم کا ٹیسٹ ہوتا ہے،خوراک کیسی کھائی جارہی ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں۔دوڑ کیسی ہے،اب 2 کلومیٹر دوڑنا ضروری ہوتا ہے لیکن جب میں نے پلیئرزسے اس کا کہا تو زیادہ تر نہیں دوڑ سکے،جب فٹنس لیول کا یہ عالم ہوگا تو کون کیسے کھیلے گا۔نتائج سامنے ہیں۔
وسیم اکرم نے شدید حیرت کا اظہار کیا اور اظہر علی نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے وقت کی اپنی اور ٹیم کی اعلیٰ فٹنس سٹیٹس کی بات کی۔