لاہور،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے پاکستان کو آئوٹ کلاس کردیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈھیر۔شاداب خان بیٹنگ سے بھاگ گئے۔پاکستان کو اپنے کرکٹ ہیڈکوارٹر میں انگلینڈ نے مات دے دی۔7 میچزکی سیریز آخری میچ میں رنزکی بڑی جیت کے ساتھ 3-4 سے اپنے نام کی۔
فیصلہ کن میچ کا ٹاس اتوار کو بابر اعظم نے جیتا اور کرک اگین کو اس کی توقع بھی تھی ،پھر پہلے فیڈنگ کا فیصلہ بھی درست تھا لیکن پاکستانی کپتان بابر اعظم کی جانب سے چھوڑے گئے کیچز،دیگر کی ناقص فیلڈنگ کے بعد کوئی چانس نہ تھا کہ انگلینڈ کو 180 تک محدود کیا جاسکتا۔مہمان ٹیم نے صرف 3 وکٹ پر 209 اسکور بناڈالے۔ڈیوڈ میلان نے47 بالزپر 78 رنزبنائے۔ہیری بروک نے29 بالز پر 46 اسکور کئے۔محمد حسنین کو ایک وکٹ ملی۔2 رن آئوٹ ہوئے۔
یہ ہے کرکٹ،بھارت کے 237 رنزکے جواب میں جنوبی افریقا کا زبردست جواب،صرف 16 رنز سے شکست
جواب میں پاکستان کا پینک بٹن ایسا دبا کہ بابر اعظم4 اور رضوان 1 کرسکے۔اس کے بعد سانپ سونگھ گیا۔بھارت جنوبی افریقا میچ میں سانپ نکلنے کی نیوز وائرل ہوئی ہے تو ادھر لاہور میں پاکستانی بیٹرز کو سانپ سونگھ گیا۔شان مسعود نے43 بالز پر 56 رنزکی اننگ کھیل کر پاکستان کو قلیل اسکور پر گرنے سے بچالیا۔ٹیم 8 وکٹ پر 142 اسکورکرسکی۔افتخار19 اور خوشدل 27،آصف علی 7محمد نواز9 اور محمد وسیم 5 رنزبناسکے۔انگلینڈ 67 رنز سے جیت گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس واکس نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
پی سی بی نے بعد میں اعلامیہ جاری کیا کہ شاداب خان فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں. وہ اس میچ میں بیٹنگ کرنے نہیں آئیں گے۔