لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 9 میں آسٹریلیا کے موجودہ پلیئرز میں سے کوئی نام ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔البتہ کچھ کا انتظار ضرور ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے زیر اہتمام ہونے والی پی ایس ایل سیزن 9کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔اب تک 254 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے نام لکھوادیئے ہیں۔
پی سی بی نے بگ بیش پر حارث رئوف کی قسمت کا فیصلہ سنادیا
نجی چینل کے مطابق پلاٹینم میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑی شامل ہیں۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازئ بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی ،سری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس ،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن،۔نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ، پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں، پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔