نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ
اہم بات یہ ہے کہ ون ڈے تاریخ میں پہلی بار کسی اننگ میں 3 سنچریاں بن گئیں۔
ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہائی اسکور ریکارڈ بھی بن گیا۔سابقہ ریکارڈ 2015 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف 417 اسکور کا تھا ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلا 400 رنز بن گیا،اتفاق سے یہ ایسی پچ پر بنایا گیا ہے جہاں گزشتہ 12 سال سے 300 اسکور نہیں بن سکا۔
ایسی پچ جو اسپنرز کے لئے مشہور ہے،وہاں اسپن اسپیشلسٹ والی ٹیم کے خلاف یہ رنز کا پہاڑ بن گیا۔
کرک اگین کی جانب سے ہوشیاری کا نوٹس قبول ہو۔
یہ چوکرز کا آغاز ہے۔انجام خداجانے۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف
5 وکٹوں پر۔428رنز بنائے ہیں۔اننگ میں 3 سنچریاں ہیں۔کوئنٹن ڈی کوک 100 اور ڈیئر ڈوسین 108 کرگئے ۔ایڈن مارکرم نے تو 54 بالز پر 106 رنز بنائے۔دوسری وکٹ پر 204 رنز کی شراکت ڈی کوک اور ڈوسین نے بنائی ہے۔جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 5 وکٹ پر428 رنز بنائے۔