| | | | |

دوسرا ٹیسٹ،پروٹیز کا سوئچ آف،ویسٹ انڈیز میں پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر

 

 

پرویڈنس،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا کے دورہ ویسٹ انڈیز کا بھاینک ڈراپ سین دوسرے ٹیسٹ میں ہوگیا،جب پرویڈنس میں آج سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اس کی ٹیم دوسرے سیشن کے آغاز میں صرف 160 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔اس تباہی کے مرکزی کردار شمر جوزف تھے،انہوں نےٹاپ آرڈر کے ساتھ مڈل آرڈر کو بھی ہلادیا۔

بات تو اس سے بھی بڑی تباہی کی تھی کہ مہمان ٹیم کی 9 وکٹیں 36 اوورز میں 97 رنز پر گر گئیں

اننگ کی سب سے بڑی شراکت 63 رنز کی 10 ویں وکٹ پر بنی۔تباہی کم ہوئی۔

جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ گلے پڑا۔20 رنزپر 3 وکٹ گنوانے کے بعد78 تک 4 آئوٹ تھے اور مزاحمت جاری تھی کہ ایک بار پھر شمر نے کمر کس لی اور جیڈن سیئلز بھی ان کے ساتھ مل گئے۔97 پر 9 وکٹ گنوانے والی پروٹیز ٹیم کو آخری پیئر نے سہارا دیا،جو  18اوورز گزار کر 63 رنز کے اضافہ سے 160اسکور  تک لے گئے۔

جنوبی افریقا ٹیم اب54  اوورز میں 160 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔4 کھلاڑی صفر پر گئے۔ڈیوڈ کے 28 اور سٹوبس کے 26 نمایاں رنز تھے۔شمر جوزف نے  صرف  33رنزکے عوض  5وکٹیں لیں،سیئلز نے بھی 45رنز دے کر 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔ڈین پٹ نے 38 اور نندری برگر نے 23 رنز بنائے ۔اننگ 54 اوورز تک چلی گئی ۔

دورے کا پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *