وشاکا پٹنم۔کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا پاکستانی تاریخ نہ دہراسکا،بھارت ون ڈے سیریز جیت گیا،کوہلی کا مستقبل کیلئے اہم اعلان،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارت کی ٹیم اس تاریخی شکست کے واپس لوٹنے سے بچ گئی،جب 87-1986 کی سیریز میں اسے ہوم گرائونڈ میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی تھی۔یہ پاکستان تھا جس نے یہ کیا تھا اور کپتان عمران خان تھے۔بھارت پاکستان سے ٹیسٹ سیریز 0-1 سے ہارا تھا اور ون ڈے سیریز 1-5 سے ہارا تھا۔یہ اب بھی ہوسکتا تھا جب جنوبی افریقا سے وہ ٹیسٹ سیریز 0-2 سے ہارا اور ون ڈے سیریز 1-2 سے ہارجاتا لیکن ایسا نہ ہوا۔بھارت نے وشاکا پٹنم میں جنوبی افریقا کو فیصلہ کن ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرادیا اور ون ڈے سیریز جیت لی۔بھارت پاکستان نے 38 برس قبل کی مکمل ہوم شکست کے بعد اب تک کبھی کسی سے اپنے ملک میں ایک ہی سیریز میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بیک وقت نہیں ہارا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کوہلی 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جسے بھارت نے 271 کے ہدف کے تعاقب میں 10 اوورز سے قبل 9 وکٹوں سے آسانی سے جیت لیا۔جنوبی افریقا 270 رنزکرسکا۔ڈی کاک کی سنچری رائیگاں گئی۔بھارت کیلئے جیسی وال نے سنچری 116 اور روہت شرما نے75 رنزبنائے۔کوہلی کی نصف سنچری اس کے بعد آئی جب انہوں نے پہلے دو ون ڈے میں بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کیں اور سیریز کو 302 کے مجموعی اسکور اور 151 کی حیران کن اوسط کے ساتھ ختم کیا۔ آسٹریلیا میں ون ڈے میں لگاتار دو صفر حاصل کرنے کے بعد کوہلی کے پاس اب مسلسل چار 50 پلس سکور ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سچ میں اس سیریز میں جس طرح سے کھیل رہا ہوں، وہ میرے لیے سب سے زیادہ اطمینان بخش رہا ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اس سطح پر دو تین سالوں سے اچھا کھیل کھیلا ہے اور میں اپنے ذہن میں واقعی آزاد محسوس کر رہا ہوں اور بس پورا کھیل اچھی طرح سے ایک ساتھ آرہا ہے، جو کہ میں نے ہمیشہ ایک کھلاڑی کے طور پر کرنے کی کوشش کی ہے، اپنے اپنے معیارات کو برقرار رکھوں گا جو میں نے خود کے لیے مقرر کیا ہے اور اس سطح پر کھیلنا ہے کہ میں اس سطح پر کھیل سکتا ہوں کہ میں مڈل میں ٹیم کے لیے اچھا اثر ڈال سکتا ہوں، جب میں یہ جان سکتا ہوں کہ مڈل میں ٹیم کی مدد کر سکتا ہوں۔ ٹیم ایک بڑے انداز میں کیونکہ میں لمبی بیٹنگ کرسکتا ہوں، میں صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرسکتا ہوں اور صرف پراعتماد ہونے کی وجہ سے مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ درمیان میں کوئی بھی صورتحال ہے، میرے پاس اس صورتحال کو سنبھالنے اور اسے ٹیم کے حق میں لانے کے لیے جو کچھ کرنا پڑتا ہے وہ ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ویرات کوہلی نے 2027 ورلڈکپ کو ہدف بنالیا ہے اور آج انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اب بھارت کیلئے اگلے 2 سال تک دستیاب ہونگے۔
