انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا 10 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،ویسٹ انڈیز باہر۔میزبان ویسٹ انڈیز کا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں سفرتمام۔باہر ہوگیا۔جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 3 وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں مسلسل 7 ویں فتح،ناقابل شکست رینے کا اعزاز برقرار،ساتھ میں ہر حال میں جیتنے والے میچز میں اس نے اپنے فینز کو مایوس نہیں کیا۔یوں 2014 کے بعد پہلی بار اور مجموعی طور پر اس نے تیسرا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔2007سے شروع ہونے والا یہ 9 واں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ ہے۔
ربادا 17 اوورز تک غیر ضروری،پروٹیز کو ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے صرف 136 رنزکی ضرورت،کیا آسان ہے
یوں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ گروپ 2 سے دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کنفرم ہوگئی ہیں۔جنوبی افریقا نمبر ون اور انگلینڈ نمبر 2 کے ٹائٹل سے فائنل 4 میں آئے ہیں۔
انٹیگا میں کھیلے گئے ایک قسم کے بنے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ پر 135 رنزبنائے۔روسٹن چیز نے 52 رنزکی اننگ کھیلی۔تبریز شمسی نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں جنوبی افریقا نے 2 اوورز میں 2 وکٹ پر 12 رنزبنائے تھے کہ بارش کے سبب کھیل روکنا پڑا۔75 منٹ کی تاخیر کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو 17 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا اور جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئس پر 17 اوورز میں 123 رنزکا ہدف ملا۔یہاں سے ویسٹ انڈیز کی امیدیں روشن ہوگئیں۔ڈی کاک اور ریزا ہینڈرکس کے بعد ایڈن مارکرم 42 کے مجموعہ پر 18 اسکور کرکے گئے۔ٹریسنٹ سٹوبز اورہنرک کلاسین نے اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔7 اوورزمیں 70 اسکور کردیا تھا۔دس اوورز میں 53 رنزباقی تھے۔77 کے اسکور پر ایڈن مارکرم18 رنزبناکر جوزف کے ہاتھوں اسکور ہوئے تو جزائر غرب الھند ٹیم کے دیئے جل اٹھے۔روسٹن چیز نے ڈیوڈ ملر کو4 کے اسکور پر بولڈ کردیا،انہوں نے 14 بالیں ضائع کی،ویسٹ انڈیز کو12 ویں اوور میں 93 کے ٹوٹل پر 5 ویں کامیابی ملی تھی۔روسٹن چیز نےاپنے اگلے اوور میں ٹرسٹن سٹبز کو 29 کے انفرادی اسکور پر کیچ کروادیا۔یوں جنوبی افریقا 100 رنز 6 وکٹ ہوگیا تھا۔14 اوورز میں 6 وکٹ پر 104 اسکور تھا۔اب 18 بالز پر 19 رنز درکار تھے۔پھر 12 بالز پر 13 رنز رہ گئے۔کیشو مہاراج بھی 2 رنزبناکر چلتے بنے۔جنوبی افریقا کو آخری اوور میں اب 5 رنز درکار تھے۔میک کوئے آخری اوورکرانے آئے۔مارکو جانسن نے آخری اوور کی پہی بال پر چھکا لگا کر جنوبی افریقا کو5 بالیں قبل3 وکٹ کی جیت دلوادی۔وہ 21 پر ناقابل شکست آئے۔
آندرے رسل نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔عقیل حسین کو 3 اوورز میں 31 رنزکی مار پڑی۔الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 25رنز دے کر 2وکٹیں لیں۔روسٹن چیز نے4 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جنوبی افریقا چوک کیلئے تیار نہ تھا۔چوکرز اپنے سے جڑے لیبل سے جان چھڑوارہے تھے۔