جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان،پروٹیز کو شارجہ کے ریکارڈ ون ڈے میں اترتے ہی جھٹکا
| | |

جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان،پروٹیز کو شارجہ کے ریکارڈ ون ڈے میں اترتے ہی جھٹکا

شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان،پروٹیز کو شارجہ کے ریکارڈ ون ڈے میں اترتے ہی جھٹکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آتے ہی مشکلات کاسامنا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ شروع ہوگیا ہے۔

بدھ 18 ستمبر 2024 کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ریکارڈ 250 ویں ون ڈے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔دن رات کے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا لیکن پہلے کھیلنے کا فیصلہ ابتدائی گھنٹہ میں تباہ کن ثابت ہوا ہے۔

افغانستان کے پیس اٹیک نے 29 رنز تک 5 کھلاڑی آئوٹ کردیئے تھے۔ریزا ہنڈرکس کے ساتھ کپتان ایڈن مارکرم بھی آئوٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔

افغانستان شارجہ میں پروٹیز کے شکار کیلئے تیار،برطانوی میڈیا کی تنقید کیوں

فضل حق فاروقی نے 4 اوورز میں 20 رنزدے کر 3 وکٹیں اڑادی تھیں۔محمد غضنفر نے 21 وکٹیں لیں۔آخری خبریں آنے تک جنوبی افریقا نے 5 وکٹ پر 36 رنزبنالئے تھے،دسواں اوور جاری تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی باہمی ون ڈے سیریز ہے۔افغانستان نے اب تک پروٹیز کے خلاف جو 5 ون ڈے میچزکھیل رکھے ہیں،وہ ورلڈکپ کے ہی ہوئے ،تمام میچز جنوبی افریقا نے جیتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *