ڈھاکہ ،کرک اگین رپورٹ
برصغیر ایشیا میں جنوبی افریقہ تو کامیاب،بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست
برصغیر ایشیا میں ایک اور غیر ملک کی ٹیم جنوبی افریقہ بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔اس کا میزبان بنگلہ دیش ،جہاں اتفاق سے اس کے پہلے ٹیسٹ کا 24 اکتوبر کو آخری دن ثابت ہوا۔ پروٹیز نے میزبان بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی اہم برتری حاصل کی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں اپنی فائنل تک کی رسائی کی کوششوں کو زندہ رکھا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ پہنچ پائے یا نہ پہنچ پائے ،جو کچھ اس کے اپنے ہاتھ میں ہے اس نے اس کے حساب سے کردیا۔
انگلینڈ 7 سکوں کے بعد اہم موقع پر ٹاس جیت گیا،شان مسعود کا رد عمل
بنگلہ دیش جو پہلی اننگ میں صرف 106 رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا اس نے اس کی قیمت چکائی۔ اج دوسری باری میں وہ 307 رنز تک پہنچ گیا ، چونکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں اہم برتری حاصل کی تھی تو اسے صرف 107 رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے۔
بھارتی کپتان ٹاس جیتنے کے چکر میں سکہ دور اچھال گئے ،کئی گواہ ،پھر کیویز کےنام