کیپ ٹاؤن ،کرک اگین رپورٹ
جنوی افریقہ نے پاکستان کو باوقار انداز میں 10 وکٹ سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز صفر دو سے جیت لی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتامی لمحات میں اس نے 58 رنز کا ہدف محض 7 اوورز میں پورا کر کے 10 وکٹ کی جیت نام کی۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ میں مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے۔کیپ ٹائون ٹیسٹ چوتھے روز ختم ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اننگزکی شکست سے بچ گئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے ۔حسب سابق نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ 10 واں کھلاڑی صائم ایوب دستیاب نہ تھا۔ پاکستان کو 57 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگ کے بعد فالو آن ہونے کے بعد 478 سکور کیا ۔ خاص بات شان مسعود کے 145 اور آج دیگر بیٹنگ کرنے والوں میں سلمان علی آغا کے 48 اور محمد رضوان کے 41 رنز نمایاں ر ہے۔ عامر جمال نے بھی آخر میں 34 رنز بنائے۔ میر حمزہ نے ان کے ساتھ 16 رنز کا اضافہ کیا۔ سعود شکیل ناکام ہوئے 23 رنز کر سکے، تو پاکستان کی ٹیم 123 وین اوور میں آؤٹ ہوئی ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادااور مہاراج نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔