سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداروں کی حلف برداری کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرپرست اعلیٰ رشید ارشد سلیمی نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر جمشید رضوانی کو ایسوسی ایشن کا چیئرمین، عمران عثمانی کو صدر، اور طاہر لطیف کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
دیگر منتخب عہدیداروں میں ندیم قیصر سینئر نائب صدر، آغا شاہد نائب صدر، ساجد شکیل جوائنٹ سیکرٹری، شاہد لودھی فنانس سیکرٹری، اور اظہار عباسی میڈیا کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔ مجلس عاملہ میں آصف بلوچ، سید ماذن، عامر چوہدری، عدنان خان، گوہر رحمان، شاہد صدیق، شکیل سلطان، احتشام الحق، اور رفاقت انجم بطور ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ارکان میں مقبول، راشد وٹو، عبدالرؤف، تصور، راؤ تنویر، عمران شہزاد، اور عمران چوہدری شامل ہیں۔
تقریب کے بعد سینئر جرنلسٹ، معروف سماجی شخصیت اور ملک کے نامور آرگنائزر ناصر محمود شیخ نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور انہیں ایسوسی ایشن کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ ظہرانے میں پاکستان بیس بال کے نائب صدر جمیل کامران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
تقریب میں شرکاء نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن کھیلوں کے فروغ اور صحافت کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔