کولمبو،کراچی،لاہور،کرک اگین
سری لنکا کرکٹ بورڈ معطل،رانا ٹنگا عبوری سیٹ اپ کےساتھ آگئے،مشکوک ورلڈکپ کیلئے بڑا دھچکا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سری لنکا کی بھارت کیلئے ان آفیشل دھمکی ہی ہوئی،اس لئے کہ 2011 ورلڈکپ فائنل کو ہمیشہ مشکوک بولنے والے 1996 ورلڈکپ ونر کپتان ارجنا رانا ٹنگا ورلڈکپ 2023 کی اپنے ملک کیلئے تحقیقات کریں گے۔
سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پیر کو قومی کرکٹ بورڈ کو برطرف کردیا۔ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر کئی مہینوں سے راناسنگھے تنازعات کا شکار ہیں۔ رانا سنگھے کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے 1996 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجن راناٹنگا کو ایک نئے عبوری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی ہے۔نئے سات رکنی پینل میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج اور بورڈ کے سابق صدر بھی شامل ہیں۔یہ اقدام بورڈ کے دوسرے اعلیٰ ترین افسر سیکرٹری موہن ڈی سلوا کے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
گزشتہ ہفتے میزبان بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی 302 رنز کی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد رانا سنگھے نے کھلے عام بورڈ کے پورے استعفے کا مطالبہ کیا۔
ادھر سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ویرات کوہلی کی49 ویں سنچری بننے پر مبارکباد دینے سے انکار کرکے پوچھا ہے کہ کیسی مبارکباد،انہوں نے یہ سری لنکا بھارت میچ کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے۔
بال ٹیمپرنگ یا آرٹیفیشل چمتکاری،پروٹیز بھی ڈھیر ،بھارتی فتح پر اب سوالات
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ویرات کوہلی کو سیلفش اور اپنی سنچریز کے چکر میں کھیلنے والا قرار دیا ہے۔