گالے،کرک اگین رپورٹ:آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ۔اہم ترین سیریز کا اہم ٹیسٹ 25 ستمبر 2024 بروز جمعرات صبح ساڑھے 9 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جارہا ہے۔میزبان سری لنکا،مہمان نیوزی لینڈ ہے۔اگر سری لنکا یہ ٹیسٹ بھی جیت گیا تو وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 56 سے زائد فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوگا لیکن دوسری پوزیشن پر موجود آسٹریلیا کی 62.50 شرح کے بہت قریب ہوگا اور پھر فائنل کی ریس میں ہوگا۔
سری لنکا نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے،آئی لینڈرز فائنل کے اہم امیدوار بننے جارہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ تاریخ میں اپنا چھٹا ٹیسٹ گالے میں کھیلے گا۔اہم بات یہ ہے کہ بتدریج شکست کا مارجن کم سے کم ہورہا ہے۔ گالے میں اپنا پہلا ٹیسٹ ایک اننگز اور 16 رنز سے ہارا، اس کا اگلا ٹیسٹ 202 رنز سے، اس کے بعد ایک 10 وکٹوں سے، اگلا چھ وکٹوں سے، اور پیر کو ختم ہونے والا میچ 63 رنز سے ہارا۔ ۔قسمت کے ساتھوہ جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں اس فرق کو اور بھی کم کر سکتے ہیں۔ وہ واقعی یہاں جیت کے ساتھ ابتداکر سکتے ہیں،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل بنانے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے جیت ضروری ہے،اس لئے کہ اگلی سیریز بھارت میں ہے جو مشکل تر ہوگی۔
دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کا پیسر کی جگہ ایک اور سپنر کا انتخاب،کنڈیشنز سمجھنا اسے کہتے
جیت کے باوجود سری لنکا نے اپنی الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ میلان رتھنائیکے کو لاہیرو کمارا کی جگہ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ رمیش مینڈس کو بھی ڈراپ کر دیا ہے،ان کی جگہ 27 سال کی عمر کے ایک اور آف اسپنر نشان پیرس ڈیبیو کھلاڑی کو نامزد کیا ہے۔کیوی ٹیم ایک تبدیلی کرسکتی ہے۔
سری لنکا کی 15 منٹ میں بڑی چٹکی،کیویز پھڑ پھڑا بھی نہ سکے،شکست،ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل
گالے میں تیز مگر مختصر بارشوں کی پیش گوئی ہے اور پچ پہلے کی طرح اسپنرز کو مدد دے گی۔
AFP/Getty Images(image Source)