نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ICC/Getty Images
سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 سے باہر،فلوریڈا میں پاکستان کے ساتھ یہی ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 سے باہر ہونے والا پہلا سابق عالمی چیمپئن ٹائٹل والا ملک بن گیا ہے۔فلوریڈا کےلارڈ ہل میں یہ ایونٹ کا پہلا میچ شیڈول تھا۔شدید بارشوں کے باعث میچ ختم کردیا گیا اور یوں سری لنکا اور نیپال کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔اتفاق سے نیپال بھی پہلی جیت کے خواب دیکھ رہا تھا ۔دونوں ٹیموں کو پہلی کامیابی کی تلاش تھی لیکن نہ ہوسکی۔
سری لنکا کے لئے نہایت ناممکن راستہ
سب سے قبل13 جون کا بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کا کنگسٹن جمیکا کا میچ بارش کی نذر ہو۔سری لنکا خود 16 جون کو نیدرلینڈز کوہرائے اورپھر جنوبی افریقا نیپال کو بڑے مارجن سے ہرائے۔پھر نیپال بنگلہ دیش کو معمولی مارجن سے ہرائے تو کہیں چانس بنتا ہے ،اتنے اتفاقات ناممکنات کا درجہ رکھتے ہیں۔نیپال اپنے 2 میچز میں اگر بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کو ہرادے تو وہ کوالیفائی کرسکتا ہے۔
اس نتیجہ نے لارڈ ہل سے پاکستان کیلئے خطرات کے الارم بجادیئے ہیں۔اھلے پورے 5 روز ایسے ہی بارش کی بڑی پیش گوئی ہے۔چنانچہ 14 جون کو امریکہ بمقابلہ آئرلینڈ،15 جون کو کینیڈا بمقابلہ بھارت اور 16 جون کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ میچز بارش کی نذر ہوسکتے ہیں۔گویا پاکستان اور آئرلینڈ یا امریکا بمقابلہ آئرلینڈ میں سے کوئی ایک میچ بھی بارش کی نذر ہوا تو پاکستان کا انجام بھی سری لنکا والا ہوگا۔
گروپ ڈی پوائنٹس ٹیبل پوزیشن
جنوبی افریقا 3 میچز 6 پوائنٹس
بنگلہ دیش،2 میچز ،2 پوائنٹس
نیدرلینڈز،2 میچز ،2 پوائنٹس
نیپال ،2 میچز،1 پوائنٹس
سری لنکا،3 میچز،1 پوائنٹ