کینڈی،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کا جیت سے انکار،29 بالز میں 27 رنزکے عوض 7 وکٹ گنواکر میچ ٹائی کردیا۔دورہ سری لنکا میں بھارت کو سری لنکا جھٹکا دیتے رہ گیا،جیتا ہوا میچ ٹائی کروادیا۔سری لنکا نے 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح سے انکار کردیا۔میچ ٹائی ہوا،سپر اوور ہونا ہے۔
سری لنکا جس ے صرف 138 رنزبنانے تھے اور ایک موقع پر 15 اوورز میں ایک وکٹ پر 110 رنز ہوچکے تھے۔وہ 28 رنزکی دوری پر تھا کہ بھارتی گیند بازوں نے پلٹا کھایا اور اوپر تلے وکٹیں اڑا کر سنسنی پھیلا دی۔یہاں تک کہ معاملہ 19 اوورز میں 6 وکٹ پر 132 تک جاپہنچا۔پتھم نشانکا کے 26 کے بعدکوشال مینڈس43 اور کوشال پریرا 46 رنزبناکر جیسے ہی باہر ہوئے تو تاش کے پتوں والا حال ہوگیا۔آخری اوور میں بھی پہلی 2 بالز پر کوئی رن نہ بنا اور 7 ویں وکٹ گر گئی۔پہلا اوور کرنے والے سوریا کمار نے وکٹ لے لی۔اوور کی تیسری بال پر سری لنکا کی 8 ویں وکٹ گرگئی۔آخری 2 بالز پر 5 رنز رہ گئے تھے۔پھر2،2 رنز بنےاور سری لنکا8 وکٹ پر 137 رنزکے ساتھ میچ ٹائی کرگیا۔سری لنکا نے 7 وکٹیں 29 بالز میں گنوائیں اور صرف 27 رنز کئے۔
اس سے قبل بارش کے سبب کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرکے بھارتی کمر توڑ دی۔بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر صرف 137 رنزبناسکی۔شبمان گل 39،ریان پراگ 26 اور واشنگٹن سندر 25 رنز بناسکے۔مہیش تھیکاشنا نے28 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔