احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
سری لنکا سے میزبانی چھن گئی،اس کے کھیلنے کا دلچسپ فیصلہ،زمبابوے کی سابقہ معطلی کے الٹ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ملٹی کلر فیصلہ جاری کیا ہے جو زمبابوے کی سابقہ معطلی اور سری لنکا کی موجودہ معطلی میں واضح فرق دکھاتا ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ کی گلوبل باڈی پسندوناپسند اسی طرح گروپ اور ان گروپ کے حساب سے فیصلے جاری کرتی ہے۔
احمد آباد میں جاری آئی سی سی کے سال کے آخری بورڈز اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا کہ سری لنکا کی ٹیم سری لنکا کرکٹ کی معطلی کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی رہے گی۔ یہ میچز معطل شدہ بورڈ کے ذریعے ہونگے، جسے کنٹرولڈ فنڈنگ حاصل ہوگی۔سری لنکا کرکٹ کے سربراہ سلوا کا خیال ہے کہ اس الجھن سے بچا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ بلاتعطل رہے گی۔
سری لنکا کی سزا بڑی ،انڈر19ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی گئی،جنوبی افریقا میزبان
سلوا نے کہا ہے کہ میں نے آئی سی سی بورڈ سے درخواست کی ہے کہ کھیل کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے اور اراکین نے ہماری درخواست کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم جنوبی افریقہ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔یہ ایونٹ آئی سی سی نے سری لنکا سے جنوبی افریقا منتقل کیا ہے۔
اگلے سال انگلینڈ سمیت تمام باہمی سیریز کا حصہ ہوگی۔
اب سے طند برس قبل جب زمبابوے کرکٹ کومعطل کیا گیا تھا تو اسے انٹرنیشنل تو دور ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں تھی۔وہ آئی سی سی ایونٹ کا کوالیفائر بھی نہیں سکی تھی۔