گالے ،کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہلچل ۔سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑی جیت کے ساتھ 2 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔یوں کیوی ٹیم کو سیریز کے آغاز سے قبل بلندی پرتھی۔اب لڑکھڑاتے ہوئے نچلی سطح پر پاکستان کی صف میں آگئی ہے۔اس کے بعد سری لنکا کی تیسری پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور فائنل کے 2 امیدوار آسٹریلیا اور بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔
بلنڈل، گلین فلپس اور مچل سینٹنر کی نصف سنچریوں نے چوتھے دن نیوزی لینڈ کے بہتر بیٹنگ شو کو اجاگر کیا لیکن گال میں دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 154 رنز کی فتح پر مہر لگانے سے روکنے کے لیے یہ دستک کافی نہیں تھی۔ اپنی پہلی اننگز میں صرف 88 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کو فالو آن کرنے کے لیے کہا گیا اور اس نے بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے مجموعی 360 آل آؤٹ نے پھر بھی سری لنکا کو شاندار جیت دلائی کیونکہ اس نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا بھی ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور اگلے سال فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک حقیقت پسندانہ شاٹ ہے
سری لنکا کی پوائنٹس شرح 56 فیصد کے قریب ہے ۔
سری لنکا کی باقی سیریز 2 ہیں۔ایک جنوبی افریقہ میں اور ایک اپنے ملک میں آسٹریلیا کے خلاف۔آئی لینڈرز جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی ہے۔پھر ہوم سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔
ادھر کان پور میں بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج تیسرا دن بھی بارش کی نذر ہوگیا۔اگر یہ میچ ڈرا ہوا تو بھارت کیلئے بھی معمولی نقصان بنے گا۔ابھی احساس کم ہوگا مگر اگر اگلے نتائج ملے جلے نکلے تو یہ میچ یاد آئے گا۔