گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 461 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ابرار احمد آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ہیں۔سعود شکیل 208 پر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 149 رنز کی سبقت ملی۔
ادھر سعود کی ڈبل سنچری کے بعد گال میں ایک ڈرامہ ہوا۔جب وکٹ کیپر سری لنکا نے ابرار احمد کو پیچھے سے دبوچ کر انہیں دھکے دے کر کریز سے باہر نکالا،اس چکر میں وہ کئی فٹ کریز سے دور ہوئے۔اس کے بعد ابرار کو رن آئوٹ کی کوشش کی لیکن ابرار چلاکی اور تیزی کے ساتھ واپس کریز پر موجود تھے۔
واقعہ یہ تھا کہ بال کھیلتے وقت گیند ان کے ہیڈ میں پھنس گئی۔اسی چکر میں سری لنکا وکٹ کیپر نے انہیں دبوچا اور بال پچ پر گرنے تک ان کو کریز سے دور لے گئے۔جب بال گرگئی تو ابرار پلٹ چکے تھے۔
واقعہ دیکھ کر سب محظوظ ہوئے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ویسے یہ رن آئوٹ نہ ہوتا۔