| | | | |

لارڈز،شاندار ریکارڈزکے ساتھ سری لنکا آج سے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے مدمقابل

لندن،کرک اگین رپورٹ

لارڈز لندن میں آج سے سری لنکا اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہونے جارہا ہے۔جمعرات 28 اگست سے ہوم آف کرکٹ میں آئی لینڈرز اور انگلش کھلاڑی ایکشن میں ہونگے۔مہمان ٹم مانچسٹر ٹیسٹ ہارکر 3 میچزکی سیریز میں 0-1 سے خسارے میں ہے۔

سری لنکا نے 1984 سے اب تک لارڈز میں  8 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں لیکن 1991 سے اس نے 5 ٹیسٹ ڈرا کھیلے ہیں۔یوں یہ اس اعتبار سے سری لنکا کیلئے بہتر مقام ہوگا۔لارڈز کا گرائونڈ سری لنکا کیلئے اکثر اچھی خبریں لایا ہے،اس لئے خیال ہوگا کہ یا تو وہ جیتیں اور یاپھر کم سے کم ڈرا کھیل کر سیریز بچانے کیلئے تیسرے ٹیسٹ تک اپنی امیدیں زندہ رکھے۔

یہاں لارڈز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے 8 ٹیسٹ میچ ہوئے۔2 ہی انگلینڈ جیت سکا،6 میچز ڈرا ہوئے۔سری لنکا یہاں انگلینڈ کے خلاف 555 رنزبنائے ہیں جو زیادہ ہائی اسکور ہے۔دھنن جایا ڈی سلوا فٹ ہوگئے ہیں اور وہ کھیلیں گے۔انگلینڈ لارڈز میں سری لنکا کے خلاف 1988 میں 7 وکٹ اور 1991 میں 137 رنز سے جیتا،اس کے بعدط کے تمام میچز ڈرا تھے۔ویسے سری لنکا نے 1984 کا اپنا اولین ٹیسٹ میچ بھی ڈرا کھیلا تھا۔

لندن میں  موسم کرکٹ کیلئے آئیڈیل رہے گا۔دھوپ میں بال اور بیٹ کی جنگ ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *