سٹیون سمتھ کی واپسی،ویسٹ انڈیز کا امپائرز کی سزا کا مطالبہ
بارباڈوس میں تین دن کے اندر ابتدائی ٹیسٹ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کو دوسرے میچ سے پہلے مزید مدد مل سکتی ہے۔ تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ اتوار تک اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران انگلی زخمی ہونے کے بعد بیٹنگ پریکٹس دوبارہ شروع کی تھی۔ سمتھ فائنل کے بعد بحالی کو جاری رکھنے کے لیے نیویارک میں اپنے گھر گئے تھے، اس طرح وہ ابتدائی ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔اتوار کو جوائن کریں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 3 جولائی سے شروع ہوگا۔
ادھر پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پہلے میچ میں غلطیاں کرنے والے امپائرز کے خلاف ایکشن لے اور سزا دے۔انہوں نے کہا مجھ سمیت سینیئر کھلاڑیوں کو غلط آؤٹ دینا اس شکست کا سبب بنا۔ اگر وہ فیصلے ٹھیک کر دیے جائیں تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوگا۔ انہوں نے کہا امپائر اس کی قیمت ادا کریں۔ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سمی نے اس معاملے پر میچ ریفری سے طویل ملاقات کی اور شکایت درج کروائی ہے۔بارباڈوس میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں امپائرز کے متعدد فیصلے غلط گئے، حتی کہ ڈی آر ایس پر تھرڈ امپائر کا فیصلہ بھی ایک نہیں دو بار غلط ثابت ہوا۔اسٹریلیا نے یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ رات 159 رنز سے جیت لیا تھا۔