ویلنگٹن ،کرک اگین رپورٹ ۔
ہنسنا،رونا،سوچنا،سوال کرنا منع،حسن نواز آل ٹائم صفر،پاکستان 1-4 سے ہارگیا
ہنسنا منع ہے اور رونا بھی۔ بس دیکھتے جائیں۔ احساسات سے عاری ہو کے کچھ رد عمل دینے کی ضرورت نہیں ہے، جو ہو رہا ہے اسے مانیں ،جو ہو رہا ہے اسے دیکھیں اور جو کچھ ہوتا جا رہا ہے اس کو اپنے ذہن سے مٹاتے جائیں۔ رد عمل نہیں دینا ہے۔ بولنا منع ہے۔ ہنسنا منع ہے۔ اور رونا بھی شاید منع ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین رسوائی ۔کوئی کام نہ آیا ۔حسن نواز بھی شارٹ سلیکشن ثابت ہوا۔
بدھ کو ویلنگٹن میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یک طرفہ ہی نہیں احمق ترین انداز میں بڑی شکست ہوئی۔ پاکستان نے بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ناکام کھلاڑیوں کو کھلائےرکھا۔ شاہین شاہ آفریدی کو باہر بٹھایا اور حارث رؤف کے ساتھ غیر مستند نام اور سفیان مقیم کی انٹری کے بعد پاکستان کی ٹیم ٹاس ہاری ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بیٹنگ کرائی ۔پاکستان کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹوں پر صرف 139 رنز بنا سکی ۔ اس میں کپتان سلمان علی آغا ہی بہتر رہے 39 گیندوں پر 50 51 رنز کئے۔ یعنی انہوں نے پوری سریز میں تسلسل کے ساتھ سکور کیا ہے وہ ایسا سکور جس سے ان کی فارم اور ان کی واہ واہ ہو جائے۔ ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور باقی کوئی کھلاڑی جم نہ سکا ۔مبارک ہو ۔حسںن نواز ایک اور صفر کا شکار ہوئے ۔اس سیریز میں حسن نواز کا یہ تیسرا صفر ہے۔ اب ایک تیز ترین سنچری کے ساتھ تین صفر ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے سینوں پہ یہ چیزیں سجتی اچھی لگتی ہیں۔شاداب نے آخر میں 28 رنز بناکر کچھ مدد کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمی نیشام نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 22 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔ جیکب ڈیفی بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے چار اوور میں صرف 18 رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔
جواب میں حسب سابق فن ایلن اور ٹن سیفن نے پاکستانی باؤلرز کے چھکے چھڑا دیے۔ آپ اندازہ کریں 6 اوور اور ایک بال پر 93 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ۔یعنی سپر اوور میں رنزوں کے ریکارڈ بناتے ہوئے بلیک کیپس کے بیٹرز نے چھوٹے ہدف کے باوجود حارث رؤف اینڈ کمپنی کی دھلائی کو عبادت سمجھا۔فن ایلن 27 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے۔مارک چیپ مین بھی تین کر سکے لیکن دوسرے اوپنر ٹیم سیفرٹ نے دھلائی کو عروج دیا اور صرف38 بالز پر 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔10 چھکے اور6 چوکے لگائے ۔نیوزی لینڈ نے ہدف 10 اوورز میں 2 وکٹیں کھو کر میچ 8 وکٹ اور سیریز 1-4 سے جیت لی۔
سفیان مقیم یوں کمال رہے کہ انہوں نے صرف دو اوورز کیے۔ چھ رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ گویا انہوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا اور اب تک کہ اپنے اپ کو نظر انداز کیے جانے والے فیصلوں کو چیلنج کر دیاہے۔جہاں داد خان کو دو اوروں میں 43 رنز اور محمد علی کو دو اوورز میں 27 رنز اورشاداب خان کو دو اوور میں 33 رنز کی مار پڑی۔