دبئی،کرک اگین رپورٹ۔سنیل گاواسکر کے پاکستان بھارت باہمی سیریز کے ایشو پر اہم ریمارکس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بھارت کی باہمی سیریز ضرور ہونی چاہئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بارڈرز پر سکون ہونا ضروری ہے،جب ہوگا تو میدان میں بھی ہوگا۔اس سے پہلے حکومتی سطح پر معاملات کا ٹھیک ہونا ضروری ہے۔
وہ وقار یونس اور وسیم اکرم کے ساتھ ٹین سپورٹس پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی باہمی سیریز ہونی ضروری ہے لیکن حکومتی سطح کے معاملات بھی اہم ہیں۔
سنیل گاوسکر کہتےہیں کہ پاکستان کی سیریز بہتر ہوگی،جب ہوگی لیکن اس کا فیصلہ بھارتی حکومت معاملات کی بہتری کے ساتھ ہی طے کرے گی۔انگلینڈ نے بائیکاٹ کے مطالبوں کے باوجود لاہور آکر کھیلا،اچھا کیا۔