کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار ۔اتوار کی شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میچ کے دوران فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے مشتبہ بولنگ ایکشن کی اطلاع دی۔
قواعد کے مطابق عثمان مستقبل کے میچوں میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر وہ دوبارہ رپورٹ ہوئےتو باؤلنگ سے معطل کر دیا جائے گا اور دوبارہ بولنگ شروع کرنے سے پہلے آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلیئرنس حاصل کرنا ہو گی۔