| | | |

ٹی 20 کرکٹ،میچ 3 بار ٹائی،3 سپر اوور کروانے پڑگئے

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 کرکٹ،میچ 3 بار ٹائی،3 سپر اوور کروانے پڑگئے۔کرکٹ کی دلچسپ اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں 3 بار میچ ٹائی ہوگیا۔فیصلہ تیسرے سپر اوور میں ممکن ہوسکا،یہ چناسوامی اسٹیڈیم میں بنگلوروبلاسٹرز اورہیلی ٹائیگرز کا میچ تھا جو مہاراجہ ٹی 20 لیگ کا شو تھا۔

ڈرامہ اس وقت عروج پر تھا جب بلاسٹرز کو آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے لیکن وہ 5 بناسکے اور میچ 164 پر ٹائی ہوگیا۔

سپر اوور میں بات پہنچی تو  بنگلورو نے 10 رنزبنائے،جواب میں ہیلی ٹائیگرز بھی 10 پر فل سٹاپ کرگئے۔

دوسرا سپر اوور ہوا تو ہیلی ٹائیگرز نے 8 رنزبنائے ۔بنگلورو بھی 8 رنز تک محدود رہے۔

پھر تیسرا سپر اوور ہوا تو بنگلورو نے ایک وکٹ پر 12 رنزبنائے،جواب میں ہیلی ٹائیگرز نے ہدف آخری بال پر چوکا لگا کر 13 رنزکرکے جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *