ممبئی،کرک اگین رپورٹبنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز،بھارتی اسکواڈ کا اعلان،متعدد آرام پر،نئی بڑی طلبی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہٰں کہ ۔آئی پی ایل 2024 میں 150 کلو میٹر سے زائد فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے والے بھارتی پیسر میانک یادو کو نیشنل اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔اسپنر ورون چکرورتی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔3 برس بعد ان کی واپسی ہوئی ہے۔
شبمن گل، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت، اکسر پٹیل اور محمد سراج کو آرام دیا گیا ہے۔۔ نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، جیتیش شرما اور ہرشیت رانا، جو جولائی میں زمبابوے کے دورے کے لیے ٹیم کا حصہ تھے، سری لنکا کے دورے سے محروم ہونے کے بعد واپس آ گئے ہیں۔ جیتیش وکٹ کیپر کے عہدے کے لیے سنجو سیمسن سے مقابلہ کریں گے۔اسکواڈ میں کسی نائب کپتان کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جس کی قیادت کل وقتی کپتان سوریہ کمار یادیو کریں گے۔ اسکواڈ کے دیگر ریگولر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، رنکو سنگھ، روی بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
کان پور ٹیسٹ،بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سٹیڈیم چھوڑ گئیں
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھارت کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان ہوا ہے،نئے چہرے ہیں۔یہ سیریز اکتوبر کے آغاز میں ہوگی،اس کے بعد 16 اکتوبر سے بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلنے والا ہے۔
تین تی 20 میچزبالترتیب 6، 9 اور 12 اکتوبر کو گوالیار، دہلی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔