عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ کی وسل بجنے کو ہے۔2022 ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے وارم اپ میچز شروع ہوچکے ہیں۔16 اکتوبر سے پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔یہاں 8 ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔قریب ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں آدھی ٹیموں کی گھر واپسی ہوگی،شارٹ فارمیٹ کی طرح ان کا ٹور بھی شارٹ ہوگا۔
اب تک کھیلے گئے پریکٹس میچزمیں ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو بمشکل17 رنز اورسکاٹ لینڈ نے نیدر لینڈز کو 18 رنزسے شکست دی ہے۔سری لنکا نے زمبابوے کو33 رنز اورنمیبیا نےآئرلینڈ کو 11 رنزکی اہم شکست سے دوچار کیا ہے۔نیدرلینڈز اور ویسٹ انڈیز کا میچ منسوخ ہواہے۔
آج 13 اکتوبر کو نمیبیا اور زمبابوے،آئرلینڈ اور سری لنکا کھیلیں گے۔سکاٹ لینڈ اور عرب امارات کا بھی مقابلہ ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلہ میں 16 اکتوبر کو سری لنکا اور نمیبیا اور نیدرلینڈ اور یو اے ای کھیلیں گے۔
ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،دلچسپ تاریخ اور ہیٹ ٹرکس،ایک ساتھ سب کچھ
یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ آج تک کوئی میزبان ملک نہیں جیت سکا ہے۔اس طرح آسٹریلیا کے لئے ایک رکاوٹ یہ ہے۔دوسری رکاوٹ یہ ہوگی کہ کوئی ملک اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب نہیں ہواہے۔آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہے،یہاں بھی اسے تاریخ بدلنی ہوگی۔2007 سے 2022 آگیا۔2021 تک ٹی 20 کے 7 ورلڈکپ ہوئے۔6 چیمپئنز بنے لیکن کوئی ملک اعزاز کا دفاع کرسکا نہ میزبان ملک چیمپئن کا ٹائٹل اپنی عوام کے سامنے لے سکا۔آسٹریلیا تو شاید اس بار ہارا ہوا لگتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ2022 کا مکمل شیڈول،پاکستانی وقت اور گروپس کی تفصیل ساتھ