| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان اسکواڈ،شیڈول اور سابقہ ریکارڈ

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان اسکواڈ،شیڈول اور سابقہ ریکارڈ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ 9 ویں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے حوالہ سے اہم معلومات کا سلسلہ ہے۔

افغانستان کا ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کب کا سامنے آچکا ہے لیکن آج یہاں اس کا ذکر اس لئے ہے کہ آج 25 مئی 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔یہ ورلڈکپ اسکواڈز کی ڈیڈ لائن ہے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے کہ اسکا فیصلہ تاریخ بدلنے سے 4 گھنٹے قبل ہوا۔یوں یہ الگ مذاق ہے۔بہر حال ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈز کی 20 ٹیموں کی تعداد مکمل ہوگئی ہے۔

افغانستان اسکواڈ

افغانستان: راشد خان، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی ، فرید احمد ملک۔ ذخائر: صدیق اٹل، حضرت اللہ زازئی، سلیم صافی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں افغانستان کا گروپ

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

افغانستان کا ٹی 20 ورلڈکپ میں شیڈول

پیر 03-جون-24 افغانستان بمقابلہ یوگنڈا صبح 5:30 بجے (جون 04پاکستان) گیانا

جمعہ 07-جون-24 نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان صبح 4:30 بجے (جون 08پاکستان) گیانا

جمعرات 13-06-2024 افغانستان بمقابلہ پاپوا نیو گنی صبح 5.30 بجے (14 جون) ٹرینیڈاڈ

پیر 17-جون-24 ویسٹ انڈیز بمقابلہ افغانستان صبح 7:30 (18 جون) سینٹ لوشیا

ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا ریکارڈ

افغانستان نے 2010 سے اب تک 6 ٹی 20 ورلڈکپ کھیلے ہیں،ان میں 22 میچز میں سے 7 جیتے ہیں اور 15 ہارے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *