گیانا،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں ویسٹ انڈیز کے مقامی وقت کے مطابق آج 3 جون رات ساڑھے 8 بجے ایک میچ ہے لیکن پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ کل صبح ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
گروپ سی میں افغانستان بمقابلہ یوگنڈا میچ ہے اور یہ گروپ بڑا ہی ٹرکی ہے۔ایک جانب ویسٹ انڈیز ہے جسے گزشتہ رات پاپوا نیو گنی نے جھٹکے دیئے ،اگر چہ وہ ہار گئے،پھر یہاں ایک اور ٹیم نیوزی لینڈ بھی ہے لیکن افغانستان جس نے گزشتہ سال ففٹی اوورز ورلڈکپ میں پاکستان،انگلینڈ،سری لنکا اور نیدرلینڈز کو ہرایا تھا اور گلین میکسویل اگر آڑے نہ آتے تو آسٹریلیا سے بھی وہ جیت گئے تھے،یہاں کچھ نہ کچھ کریں گے۔
افغانستان کا سفر بہتر ہوگا،پہلے یوگنڈا پھر پاپوا نیو گنی سے میچ ہوگا،سخت ٹیموں سے بعد میں ٹکرائو ہوگا۔راشد خان،مجیب الرحمان اور محمد نبی کا سپن ٹریک ہوگا۔فضل حق اور نوین الحق جیسے پیسر ہونگے۔افغانستان کے بلے بازوں کو یوگنڈا کے خلاف ہوشیار رہنا ہوگا، جن کی صفوں میں بائیں ہاتھ کے تین فنگر اسپنرز ہیں۔ نجیب اللہ زدران کے علاوہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ممکنہ آغاز کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز نہیں ہیں۔ دوسری جانب یوگنڈا کی بولنگ میں کچھ ورائٹی ہے جس پر حریف کو دھیان دینا ہوگا۔
افغانستان (ممکنہ الیون) 1 رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، 2 ابراہیم زدران، 3 گلبدین نائب، 4 عظمت اللہ عمرزئی، 5 محمد نبی، 6 نجیب اللہ زدران، 7 راشد خان (کپتان)، 8 کریم جنت، 9 مجیب الرحمان، 10 نوین الحق، 11 فضل الحق فاروقی۔
افغانستان کپتان راشد خان بابر اعظم سے 10 رنز آگے نکل گئے
پچ ایسی ہے کہ یہاں گیانا میں 190 پلس اسکور بنتا ہے اور تھوڑی بارش کی پیش گوئی بھی ہے۔