| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان نے یوگنڈا کو روند دیا،ریکارڈ بڑی فتح

گیانا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان نے یوگنڈا کو روند دیا،ریکارڈ بڑی فتح۔اس سے وہ گروپ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے،یہ نیٹ رن ریٹ اسے بہت فائدہ دینے والا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ سی سے افغانستان کی بڑی اٹھان۔اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو آئوٹ کلاس کردیا۔ایک ورلڈکلاس ٹیم کی طرح بچوں کو 125 رنز کے ریکارڈ مارجن سےہرایا ہے۔

گیانا میں کھیلے گئے  ٹی 20 ورلڈکپ کے 5 ویں میچ میں یوگنڈا نے جب  184 رنزکا تعاقب شروع کیا تو اسے شروع ہی میں مشکلات رہیں۔18 رنزتک اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔فضل حق فاروقی کے ساتھ مجیب الرحمان اور نوین الحق اپنا حصہ ڈال رہے تھے۔ریاضت علی شاہ 11 اور رابنسن 14 رنزبناکر نمایاں رہے۔یوگنڈا ٹیم  16 اوورز میں صرف58 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں یہ میچ افغانستان نے125 رنز سے جیت لیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کا دھواں دھار آغاز،یوگنڈا کی آخری 6 اوورز میں ڈرامائی واپسی،ہدف کیسا

فضل حق فاروقی کا کیا شاندار سپیل تھا۔3 اوورز میں 7 رنز دے کر5 وکٹیں اپنے نام کیں۔اس وقت تک یوگنڈا کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔انہوں نے 4 اوورز کے پورے سپیل میں صرف 9 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔یہ ان کی کیریئر بیسٹ پرفارمنس تھی۔

اس سے قبل افغانستان نے رحمان اللہ گرباز  کے 76 اور ابراہیم زردان کے 70 رنز کی بدولت اگرچہ 14 اوورز میں 154 رنزکا آغاز لیا لیکن اگلے 6 اوورز میں صرف 31 رنزبناکر ٹوٹل5 وکٹ پر 183 رنزکیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *