| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کا دھواں دھار آغاز،یوگنڈا کی آخری 6 اوورز میں ڈرامائی واپسی،ہدف کیسا

گیانا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کا دھواں دھار آغاز،یوگنڈا کی آخری 6 اوورز میں ڈرامائی واپسی،ہدف کیسا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں افغانستان کا پہلی اننگ کی حد تک شاندار آغاز۔یوگنڈا کی ڈرامائی واپسی۔گروپ سی کے میچ میں گیانا میں  یوگنڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔افغان اوپنرزز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے طوفانی آغاز کیا اور کم تجربہ کار بائولرز پر ٹوٹ پڑے۔دونوں نے 14.3 اوورز میں 154 رنزکی اوپممگ شراکت فراہم کی۔ابراہیم زردان آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے جو 46 بالز پر 70 رنزبناکر گئے،اس کے بعد افغانستان کی لائن لگ گئی۔دوسرے اوپنر رحمان اللہ گرباز 45 بالز پر 76 کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹے،انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔نجیب اللہ 2 اور گلبدین نائب 4 کرسکے۔

افغانستان ٹیم آخری ساڑھے 5 اوورز میں 10 وکٹ ہاتھ میں رکھنے کے باوجود  29 رنزبناسکی۔یوں کہہ سکتے ہیں کہ یوگنڈا نے آخری 6 اوورز میں ڈرامائی واپسی کرکے اپنے لئے امیدیں پیدا کی ہیں۔افغانستان کی اننگ کو 5 وکٹ پر 183 رنز تک محدود کردیا۔

یوگنڈا کی جانب سے کوسماس کیووٹا نے 2 وکٹیں لیں۔برین مسابا کی بھی 2 وکٹیں رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *