برج ٹائون،بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ2024،آج ایک اور بڑا روایتی مقابلہ،ناصر حسین اپنے ہی کھلاڑیوں کی کک سے بال بال بچے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا 17 واں میچ،گروپ بی۔انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا۔بڑی جنگ،مقام ہے۔برج تائون۔بارباڈوس۔تاریخ ہے۔8 جون بروز ہفتہ،رات 10 بجے پاکستانی وقت۔
گورپ بی میں سکاٹ لینڈ کے خلاف انگلینڈ کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا،سکاٹ لینڈ نے اس کے بعد ایک میچ جیت کر پوائنٹس 3 کئے ہیں۔آسٹریلیا عمان سے جیتا ہے لیکن قدرے مشکلات کے ساتھ۔انگلینڈ کے پاس شکست کا مطلب کھودینا ہوگا۔آسٹریلیا ہارکر بھی ریس میں رہے گا۔پاکستان بھارت کے بعد اس ورلڈ ٹی 20 کپ میں یہ دوسرا بڑا اور روایتی حریفوں کا میچ ہے جو کانٹے دار ہوگا۔
پاک بھارت میچ کی اصل پچ کیسی،آج جنوبی افریقا میچ میں استعمال ہوگی،ڈچ ٹیم سے شکست کا خطرہ
دونوں کے باہمی مقابلوں میں انگلینڈ کو معمولی سبقت ہے،اس نے 11 اور آسٹریلیا نے 10 میچز جیتے ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں 3 میچز میں انگلینڈ ناقابل شکست ہے۔2 میچز جیتے،ایک بارش کی نذر ہوا۔
آج بارباڈوس میں میچ کے وقت بارش کی پیش گوئی ہے لیکن میچ کسی نہ کسی انداز میں مکمل ہوگا۔برج ٹائون میں 170 سے 180 رنزکا ہدف سیٹ ہوسکتا ہے اور یہ وننگ ٹوٹل ہوگا۔
ٹریننگ کے وقت ناصر حسین اپنے ملکی سپورٹس چینل کیلئے میدان سے تبصرے کررہے تھے کہ بیک سائیڈ سے ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹبال کو لگائی ایک کک سے ناصر حسین بال بال بچے،پیچھے سے آتی بال انکے سر کے عین اوپر سے گزری،وہ خوفزدہ ہوگئے۔
میچ کون جیتے گا۔آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ۔فیورٹ انگلینڈ ہے اور جیت سکتا ہے۔