| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کے شکنجہ میں آسٹریلیا پھنس سکتا لیکن کیسے،جانیئے

سینٹ ونسنٹ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کے شکنجہ میں آسٹریلیا پھنس سکتا لیکن کیسے،جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کو ممبئی یاد ہوگا۔2023 ورلڈکپ میں قریب آسٹریلیا کو ناک آئوٹ کردیا تھا۔7 وکٹیں گرانے کے بعد بھی افغانستان اس لئے نہ جیت پایا تھا کہ راہ میں گلین میکسویل آگیا تھا اور پھر جو اس روز ہوا،وہ واقعی ہر روز نہیں ہوتا۔اس روز افغانستان جیتا ہوا میچ ہارگیا تھا۔ٹیم کو سب یاد ہوگا،کیا ایسی کوئی جھلک دکھائی دینے لگی ہے کیونکہ آئی سی سی  مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ 1 میں ایک بار پھر جھڑپ کا وقت آن پہنچا۔آسٹریلیا ناقابل شکست ہے اور افغانستان سپر 8 میں تاحال جیت نہیں سکا۔

یہی نہیں 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں بھی افغانستان نے آسٹریلینز کو دبائو میں رکھا تھا۔زیادہ تر حصہ حاوی رہے تھے لیکن جیتے نہیں تھے۔آسٹریلیا آخری اوور میں صرف 4 رنز سے جیت پایا تھا۔اب جیت ضروری ہے۔شکست کا مطلب واضح ناکامی ہوگی اور ورلڈکپ سے اخراج کا ٹکٹ بنے گی۔مشکل چیلنج ہوگا۔2 بڑی کوششیں،آسٹریلینز پر نفسیاتی برتری،اسپنرز کا تگڑا اٹیک۔افغانستان کو ذہن سے نکالنا ہوگا کہ سامنے کون ہے۔ایسا ہوا تو وہ جیت سکتے ہیں۔شکنجے میں پھنس سکتے۔

سینٹ ونسنٹ کی پچ اسپنرزکیلئے مدد گار ہوگی اورآسٹریلیا کیلئے خوف کی علامت۔افغانستان کے پاس فل مکمل بااختیار ہتھیار۔جیت کا ضامن ضرور ہے لیکن ضمانت نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ابر آلود ہوگا۔بارش کا امکان ضرور ہوگا۔میچ صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا اور تاریخ ہوگی۔23 جون 2024 ۔بروز اتوار۔

افغانستان ہارا تو ایونٹ سے باہر۔بھارت کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔آسٹریلیا ہارا تو بھارت کا ٹکٹ 100 فیصد کنفرم۔آسٹریلیا کیلئے اگلا میچ اہم ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *