انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
ICC/Getty Images
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،آسٹریلیا سپر 8 میں ،انگلینڈ کیلئے شدید خطرات،گروپ بی پوزیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا بھی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 میں پہنچ گیا ہے۔اس نے نارتھ سائونڈ میں نمیبیا کو آئوٹ کلاس کردیا۔بے بی ٹیم صرف72 رنزبناسکی۔ایڈم زمپا نے صرف 12 رنز زدے کر 4 وکٹیں لیں۔کینگروز نے ہدف چھٹے اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کیا۔ٹریوس ہیڈ نے 34 رنزبنائے۔
گروپ بی سے آسٹریلیا کی ٹکٹ یوں کنفرم ہوئی ہے کہ اس نے 3 میچز میں 6 پوائنٹس اپنے نام کئے ہیں۔اب دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ہے۔سکاٹ لینڈ کے 3 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں۔نمیبیا کے 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ کے 2 میچز میں ایک پوائنٹ ہے اور عمان کے 3 میچز میں کوئی پوائنٹ نہیں۔
گروپ بی کے باقی میچز
جمعرات ۔13 جون۔انگلینڈ بمقابلہ عمان۔انٹیگا،پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے،14 جون شروع
ہفتہ،15 جون۔انگلینڈ بمقابلہ نمیبیا،انٹیگا،رات 10 بجے
اتوار،16 جون۔آسٹریلیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ،صبح ساڑھے 5 بجے،سینٹ لوشیا۔
سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 سے باہر،فلوریڈا میں پاکستان کے ساتھ یہی ہوسکتا
اب انگلینڈ کو اپنے دونوں میچز جیتنے ہونگے ،تب جاکر وہ 5 پوائنٹس پر سکاٹ لینڈ کے برابر پہنچے گا۔پھر اسے سکاٹ لینڈ کی آسٹریلیا سے شکست کا انتظار ہوگا۔ساتھ میں انگلینڈ کو نیٹ رن ریٹ بھی بہتر رکھنا ہوگا۔سکاٹ لینڈ صر ف آسٹریلیا کو ہراکر انگلینڈ کو آئوٹ کرسکتا ہے۔انگلینڈ کا کوئی میچ اگر بارش کی نذر ہوا تو اس کی چھٹی پکی ہوجائے گی۔