| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ سی میں بلیک کیپس اور کالی آندھی کا اگلا ٹاکرا،کس کیلئے اندھیرا

ٹرینڈاڈ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ سی میں بلیک کیپس اور کالی آندھی کا اگلا ٹاکرا،کس کیلئے اندھیرا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ،گزشتہ ایک عشرے سے آئی سی سی کے تمام 6 بڑے ایونٹس کے تمام سیمی فائنل،حتیٰ کہ 3 فائنل کھیلنے والا ملک،آج 10 برس بعد آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ون ڈے ورلڈکپ،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،ٹی 20 ورلڈکپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کیویز نے کبھی سیمی فائنل تو کبھی فائنل تک رسائی پائی۔3 فائنلز کے باوجود ٹرافی مقدر نہیں بنی،سوائے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے۔اس بار اس کی نیندیں اڑی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ  سی،میچ نمبر26،ٹرینیڈاڈ،12 جون،نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔پاکستانی وقت کے مطابق 13 جون کی صبح ساڑھے 5 بجے مقابلہ

افغانستان کے ہاتھوں 84 رنزکی شکست نے بلیک کیپس کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔نازک ترین موقع پر وہ میزبان ملک کے سامنے ہیں۔گروپ سی میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز 2 میچزکے بعد 4،4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔یوگنڈا 3 میچزمیں 2 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پی این جی کے 2 میچز میں کوئی پوائنٹ نہیں جب کہ نیوزی لینڈ کا ایک میچ میں صفر پوائنٹ ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم  نے پی این جی اور یوگنڈا کو ہرایا ہے۔اب اگر وہ کل صبح بلیک کیپس کو ہراتے ہیں تو سپر 8 کنفرم ہوجائے گا۔ویسٹ انڈیز کی گزشتہ میچزکی فاتح ٹیم کھیلے گی۔نیوزی لینڈ ٹیم 4 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترسکتی ہے۔

ٹرینڈاڈ میں  کل منگل کے روز بارش ہوئی ہے لیکن بدھ کی شام بارش کا امکان کم ہے۔پہلی اننگ میں 161 سے 173 اسکور بن سکتا ہے لیکن یہ کامیابی کی دلیل نہیں ہوگا۔لوسکورنگ شو بھی ممکن ہے۔نیوزی لینڈ اگر جیت گیا تو اس کے سپر 8 کے چانسز ہونگے،اس لئے کہ اس کے باقی میچز کمزور حریفوں سے ہیں۔پھر ویسٹ انڈیز اور افغانستان میں سے ایک باہر ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *