| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بلیک کیپس کی 14 ویں میچ میں جاکر پہلی انٹری،افغانستان چیلنج،ٹائمنگ،پیش گوئی

جارج ٹائون،گیانا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بلیک کیپس کی 14 ویں میچ میں جاکر پہلی انٹری،افغانستان چیلنج،ٹائمنگ،پیش گوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور آج کے لائیو کرکٹ میچزمیں یہ ہے کہ یہ ورلڈکپ کا 14  واں میچ ہوگا۔گیانا میں 8 جون کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے گروپ سی کا اہم میچ ہوگا۔سب سے پہلے میچ دیکھیں

ٹی 20 ورلڈکپ،گروپ سی،14 واں میچ،افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،گیانا،صبح ساڑھے 4 بجے

یہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا 14 واں میچ ہے،کئی ٹیمیں 2،2 میچز کھیل چکی ہیں۔افغانستان کا بھی یہ دوسرا میچ ہوگا لیکن نیوزی لینڈ کا یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔13 میچز کے بعد ایونٹ کے آغاز کے 8 ویں روز بلیک کیپس کی مہم شروع ہوگی۔لاڈلہ پن ہے یا کیا لیکن افغانستان جس نے اپنا پہلا میچ یوگنڈا کے خلاف 125 رنز سے جیتا تھا،اعتماد میں ہوگا۔2015 سے اب تک آئی سی سی کے جو6 بڑے ایونٹس ہوئے ہیں،ان میں نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل یا فائنل ضرور کھیلا ہے۔ان گنت مہارتیں ہیں،اعصابی کنٹرول ہے،اس لئے کیویز شاید کم دبائو میں ہوں۔میچ کی صبح جارج ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشن گوئی ہے لیکن رات میں میچ کے اوقات میں بارش کا صرف 30 فیصد امکان ہے۔  افغانستان پہلے ہی یہاں کھیل چکا ہے اور اس نے 183 رنز بنائے ہیں ۔

دونوں میں ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں ایک بار مقابلہ ہوچکا۔3 برس قبل ابوظہبی میں بلیک کیپس جیتے تھے۔آج کا ٹاس اہم ہوگا۔افغانستان کا ٹاپ آرڈر چل گیا تو بلیک کیپس کے خلاف اپ سیٹ جیت ممکن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *