انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی جاندار انگڑائی،عمان کو 47 پر ڈھیر کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی انگڑائی۔اپنے تیسرے میچ میں جاکرحریف ٹیم کے پائوں اکھاڑدیئے ہیں۔عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرتے ہوئے اسے 47 رنزپر آئوٹ کردیا۔انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کے علاج کیلئے وہ کردیا،جس کی اسے سخت ضرورت تھی۔
عمان کی ٹیم 13.2 اوورز میں صرف 47 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ یوگنڈا کے 39 رنزکے بعد رواں ایونٹ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔شعیب خان ڈبل فیگر کو پہنچ سکے۔انہوں نے 11 رنزبنائے۔اسپنر عادل رشید نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔مارک ووڈ نے12 رنز دے کر3 وکٹیں لیں۔جوفرا آرچر نے بھی 12 رنز زدے کر 3 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف رنزکا ہدف ملا ہے۔سپر 8 میں جانے کیلئے یہ اس کی پہلی جیت ہے۔سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔اب انگلینڈ کے 3 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں۔اس کا آخری میچ ہفتہ کونمیبیا سے ہے۔سکاٹ لینڈ کے 5 پوائنٹس ہیں،انگلینڈ نمیبیا کو ہرا کر 5 پوائنٹس کتے گا،پھر اس کی دوڑ آسٹریلیا کے ہاتھوں میں ہوگی۔سکاٹ لینڈ کو آسٹریلیا ہرائےگا تو انگلینڈ سپر 8 میں جائے گا۔